ہند۔ افغان ویزا مہروں کیساتھ جعلی دستاویزات

اسلام آباد ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جعلی مہریں اور ہندوستانی اور افغان حکومتوں کے جعلی دستاویزات متن کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان کے قبضہ سے ضبط کئے گئے جبکہ پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ میں ایک پرنٹنگ پریس پر دھاوا کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب پولیس نے خیبرپختونخواہ کے علاقہ پشاور کے ایک پرنٹنگ پریس پر ایک اطلاع کے بموجب یوسف افضل پرنٹنگ پریس میں خفیہ طباعت کی سرگرمویں کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا کیا تھا۔ روزانہ ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی کہ پولیس کو افغان اور ہندوستان کی حکومتوں کی مہریں اور مواد تحریک طالبان پاکستان کے قبضہ میں دستیاب ہوا جو پرانے شہر کے علاقہ میں ایک پرنٹنگ پریس میں رکھا گیا تھا جو قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔ روزنامہ کی اطلاع کے بموجب اسٹیشن ہاؤز آفیسر محمد نور خان نے کہا کہ پولیس نے پریس کے مالک قاری سیف اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ الزامات کا تعین ابتدائی تحقیقات کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ پولیس نے اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں جو ایک قبائیلی علاقہ ہے، آزادی کی تحریکیں اکثر چلا کرتی ہیں اور دہشت گرد تنظیمیں بھی یہاں سرگرم ہیں۔