مسقط ۔21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ، ایونٹ 18 تا 28 اکتوبر عمان میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان، ہندوستان، ملائشیا، کوریا، جاپان اور عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہوگا۔ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کا فائنل28 اکتوبر کو ہوگا۔