مسقط۔29 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ایشین ہاکی چمپیئنز ٹرافی کے پانچویں ایونٹ کا فائنل میچ تیز بارش کے باعث کھیلا نہیں جا سکا۔6ملکی اس ٹورنمنٹ میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں۔سلطان قابوس ہاکی اسٹیڈیم عمان میں ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے کیلئے دونوں روایتی حریف ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھیں تا ہم ٹورنمنٹ کسی ایک ٹیم کیلئے جیتنا ممکن نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چمپیئن قرار دیا گیا۔ میچ نہ ہونے کے سبب انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق گولڈ میڈل پاکستانی کھلاڑیوں کے حصے میں آگئے جبکہ ٹرافی ہند کی ٹیم کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستان اور ہندوستان اس سے قبل2، 2مرتبہ یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔ ملائیشیا کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔