دبئی۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں ہند۔پاک میچ کے آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے ٹکٹوںکی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورنمنٹ 15 ستمبر سے یو اے ای میںکھیلاجائے گا۔پاکستان اورہندوستان کے درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد شائقین نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ٹکٹیں750،550،300،150 درھم میں فروخت ہوئے۔ ٹورنمنٹ میں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ 15تا28 ستمبرکھیلا جائے گا۔