ہند۔پاک مقابلے کی ٹکٹوں کی مانگ

دبئی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے پاکستان سے مقابلیکیلئے شائقین نے ابھی سے ٹکٹوں پر دھاوا بول دیا ہے۔آئندہ برس میگا ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور منتظمین کے بموجب 14جولائی کو لارڈز میں ہونے والے فائنل کیلئے شائقین میں اتنی دلچسپی نظر نہیں آرہی جتنی ہند۔پاک مقابلے کیلئے ہے۔ہند۔پاک مقابلے کیلئے اتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیںکہ ویمبلے اسٹیڈیم دومرتبہ بھر جائے گا لہٰذا منتظمین نے بیلٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوربیلٹنگ سے بچ جانیوالے ٹکٹ آئندہ سال پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم ہونگے۔

انگلینڈ میں ہندوستان کی کامیابی ممکن:گمبلے
چینائی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ اورانیل کمبلے نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبے کافی طاقتور ہیں جوکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عمدہ ٹیم ہے اور بولنگ میں تجربے کاراسپنرس ہیں جو 20 وکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر بیٹنگ لائن کو دیکھتے ہیں تو میں بہت تجربہ ۔ ایک تقریب میںکمبلے نے کہا تمام کھلاڑیوں نے اوسطاً 50 ٹسٹ مقابلے کھیلے ہیں اوربیشترکھلاڑی پہلی مرتبہ انگلینڈ کا دورہ نہیں کر رہے ہیں وہ سب وہاں جاچکے ہیں ہیں اور حالات سے واقف بھی ہیں۔