کوچی۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کرکٹ اسوسی ایشن ( کے سی اے) اور فیڈرل بینک کے درمیان ایک باہمی مفاہمت کا معاہدہ طئے پایا ہے تاکہ یہاں 8اکٹوبر کو منعقد شدنی ہند۔ویسٹ انڈیز ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس معاہدہ پر سی اے کے سکریٹری ٹی این اننت نارائن اور فیڈرل بینک کے زونل صدر سنی اینوی نے دستخط کئے۔ دریں اثناء ہند۔ ویسٹ انڈیز پہلے ونڈے کی ٹکٹیں 200/- ‘ 500/- ‘ 1000/- ‘ 1500/- اور 3000/-میں 27ستمبر سے بینک کے منتخب مراکز پر دستیاب رہیں گے ۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت اس سے قبل ہی شروع کردی جائے گی ۔ علاوہ ازیں کے سی اے کے سکریٹری اننت نارائن نے کہا کہ کلور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم کے کاؤنٹرس پر بھی 5تا 7اکٹوبر کو ٹکٹیں دستیاب رہیں گی ۔