ہیملٹن۔31 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ابتدائی دومقابلوں میں کامیابی کے ساتھ ونڈے سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کل یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ3-0 کی کلین سوئپ کی خواہاں ہوگی بلکہ درجہ بندی میں بھی وہ دوسرے مقام کے حصول کیلئے کوشاں ہوگی۔سیریزمیں مندنا اور اسپنرس کا کلیدی رول ہے۔
ویسٹ انڈیز پہلے ٹی 20 میں کامیاب
کراچی ۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی 20 میں 71 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیاتھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم 89 رنز پرڈھیر ہوگئی۔