ہند۔سری لنکا سیریز کا اعلان

ممبئی۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کا دورہ ہندوستان کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے خاتمے پر سری لنکائی ٹیم ہندوستان روانہ ہوجائے گی، جہاں اسے 16نومبر تا 24دسمبر کے درمیان تین ٹسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔ پہلا ٹسٹ کولکتہ، دوسرا ناگپور اور تیسرا دہلی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ونڈے دھرم شالہ، دوسرا موہالی اور تیسرا وساکھاپٹنم میں جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کٹک، اندوراور ممبئی میں کھیلے جائیں گے ۔

پیٹنسن ایشیز سیریز سے باہر
میلبورن۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جیمس پیٹنسن کمر میں فریکچر کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سمیت غیرمعینہ مدت کے لئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے ) نے اس کی طلاع دی۔