ہند۔سری لنکا آج تیسرا ٹسٹ ،میزبان کو ریکارڈ کا موقع

نئی دہلی ۔یکم ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹسٹ کل یہاں دہلی کے فیرزشاہ کوٹلہ میدان میں شروع ہو گا۔ میزبان ہندوستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے اور اگر ٹیم سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ اسکی مختلف ٹیموں کے خلاف مسلسل نویں ٹسٹ سیریز کامیابی ہو گی اور اس کے ساتھ ہی کوہلی کی زیر قیادت ٹیم آسٹریلیا کی مسلسل 9 ٹسٹ سیریز فتوحات کا عالمی ریکارڈ برابر دے گی۔ آسٹریلیا نے 2005 سے 2008 کے دوران یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ہندوستان نے کولکاتہ میں پہلا ٹسٹ ڈرا ہونے کے بعد ناگپور میں دوسرا ٹسٹ ایک اننگز اور239 رنز سے جیت کر 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔اگر ہندوستان کوٹلہ میں تیسرے ٹسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو وہ آسٹریلیا کے مسلسل نو سیریز جیتنے کے عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کرلے گا۔ دنیا کی نمبر ایک ٹسٹ ٹیم انڈیا کا کوٹلہ میدان میں زبردست ریکارڈ رہا ہے اس نے یہاںگزشتہ30 برسوں میں11 میچوں میں سے10 میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور ایک میچ ڈرا کھیلا ہے ۔ اس میدان پر ان تیس برسوں میں دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہندستان کو شکست نہیں دے پائی ہے ۔ سری لنکا اس میدان پر اپنا گزشتہ ٹسٹ کھیلا تھا اور اس میں اسے 188 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔2005 میں ہندستان کا مسلسل بہترین مظاہرہ ، کھلاڑیوں کی زبردست فارم اور کپتان کوہلی کی قیادت نے ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے جا چکی ہے اب بس اس میں ایک باب جوڑنا باقی ہے ۔ ہندستان اس میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرکے آسٹریلیا کی لگاتار نو سیریز جیتنے کے عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کرلے گا۔