کابل۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت اُس کی تعمیر ہندوستان کررہا ہے اور تیاری کے بعد اسے پُرامن جمہوریت کی سمت پیشرفت کے آرزومند افغان عوام کو بطور تحفہ پیش کرے گا ‘مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ کام کے حالات چیالنجوں سے بھرپور تھے ‘ تاہم امید ہے کہ آئندہ سال تک عمارت تیار ہوجائے گی ۔اس عمارت کی تعمیر جنگ زدہ افغانستان نے جمہوری اداروں کے قیام میں ہندوستان کے حصہ کے طور پر کی جارہی ہے ۔قبل ازیں اس کی تعمیر جاریہ سال مکمل ہونے والی تھی ۔ یہ عمارت مغل اور جدید فن تعمیر کا ملاجلا شاہکار ہوگا ۔ اس کی تعمیر چیالنجوں سے بھرپور حالات میں کی جارہی ہے اور اُمید ہے کہ آئندہ سال ڈسمبر میں حکومت افغانستان کے حوالے کردی جائے گی ۔