حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ پر آج شہر میں سٹہ زوروں پر جاری رہا ۔ سائبر آباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے راجندر نگر ‘میاں پور اور ایل بی نگر حدود میں دھاوے کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو بڑے پیمانے پر سٹہ میں ملوث بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے تین بوکیز تیواری ‘موہن لال اور رام ریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چار لاکھ 10 ہزار روپئے نقد ایک کمپیوٹر سسٹم اور 5 سیل فونس ضبط کرلئے ۔ ایس او ٹی ذرائع نے بتایا کہ ان تین افراد کے ذریعہ مزید اطلاعات حاصل کی جائے گی ۔ پولیس نے سیمی فائنل میچ کے پیش نظر پہلے سے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی کیونکہ پولیس کو یہ اطلاع تھی کہ سٹہ کا بازار گرم ہے ۔ اس ضمن میں واٹس ایپ اور موبائیل فون کالس پر بھی نظر رکھی جارہی تھی۔