ہندو متحد ہوجائیں : آر ایس ایس

نینی تال ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے آج ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام اختلافات ختم کرکے ملک کی شاندار عظمت کی بحالی کیلئے متحد ہوجائیں۔ وہ آر ایس ایس کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ دیگر مقررین نے آر ایس ایس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ملک گیر سطح پر ہندوؤں کو متحد کرنے میں اپنا کردار اداکریں اور ہندوؤں کا شعور بیدار کریں۔