ہندو جاگرن سمیتی کا انتہاء پسند گرفتار 

ممبئی : ممبئی کے نواح میں واقع پال گھر ضلع میں مہاراشٹرا ٹی ایس نے ہندو جاگرن سمیتی کے ایک انتہاء پسند کو گرفتار کرلیاہے ۔او راس کے پاس سے دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار کنندہ کا نام راوت بتایا گیا ہے ۔نالا پورہ علاقہ میں جمعہ کی صبح راوت کو ایک جاسوس کتے کی مدد سے پکڑلیا گیا ۔ اس کاتعلق ہندو جاگرن سمیتی سے ہے ۔اے ٹی ایس نے اس کے قبضہ سے بم تیار کرنے کی اشیاء بشمو ل ڈیٹو نیٹر ، دھماکہ خیز پاؤڈر او ردیگر حساس اشیاء برآمد کئے ہیں ۔پال گھر سے اسے ممبئی لایا گیا ہے اور ایک عدالت میں اسے پیش کیاگیا ہے ۔ایک ہندو کارکن کی گرفتاری پر ہندو جاگرن سمیتی نے سخت رد عمل میں اس کارروائی کو مالیگاؤں کو دوشی قرار دیا او رکہا کہ راوت ہندو گؤ شالہ رکشا سمیٹی کا سرگرم کارکن ہے ۔اس گرفتاری کو بد بختی قرار دیا گیا ہے ۔

ہندو جاگرن سمیٹی کے آرگنائزر برائے مہارشٹرا او رچھتیس گڑھ گناوت نے کہا کہ راوت ہندو تنظیموں کے اتحاد او راتفاق کے پروگراموں میں سمیتی کے نمائندے کے طور پر شریک ہورہا ہے ۔لیکن گزشتہ چند ماہ سے وہ غیر حاضر رہا ہے ۔گناوت نے کہا کہ کچھ عرصہ سے ہندو تنظیموں کے کارکنان کو ہراساں کرنے کا طریقہ جاری ہے بالکل یہ بھی اسی مہم کا ایک حصہ ہے ۔ یہ بھی مالیگاؤں کے طرح بے بنیاد ثابت ہوگا ، جس میں سناتن سنستھا کارکنان کو گرفتار کیاگیاتھا ۔

اس تعلق سے راوت کے وکیل سنجیو پونیکر نے کہا کہ راوت سناتن کا ممبرنہیں ہے او راس کا نام تنظیم کو بد نام کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے ۔