ہندوستان 11-0 سے کامیاب

مسقط 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان کھلاڑی دلپریت سنگھ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ہندوستانی ہاکی ٹیم نے یہاں ایشین چمپئنس ٹروفی کے اپنے افتتاحی مقابلے میں عمان کو 11-0 سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہ بننے کے بعد 17 ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم نے گولس بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے 22 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا۔ جبکہ دلپریت نے 41 ، 55 اور 57 ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔ہندوستان کے لئے تیسرا گول مندیپ سنگھ نے تیسویں منٹ میں بنایا۔ جبکہ آخری گول 53 ویں منٹ میں بنا۔