جدہ ۔ 27 ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچنے والے جنوبی ایشیاء کے تقریبا 80 عازمین اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ان میں 33 کا تعلق ہندوستان سے بتایا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علالت یا ضعیف العمری میں عوارض کی بناء ان کی موت واقع ہوئی ۔ حج سیزن کے آغاز سے اب تک جاں بحق ہونے والے 33 ہندوستانی عازمین کے علاوہ 25 پاکستانی اور 22 بنگلہ دیشی شامل ہیں ۔ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اکثر عازمین کی مکتہ المکرمہ میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔۔