نیویارک 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے چوری کردہ دو مجسمے جو آٹھویں صدی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی قیمت 4,50,000 امریکی ڈالرس ہے امریکہ میں معروف ہراج گھر کرسٹیز سے ضبط کئے گئے ہیں۔ ان مجسموں کا آئندہ ہفتے ہراج ہونے والا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ مجسمے نادر ہیں اور انہیں ہندوستانی حکومت کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کے بعد ہراج گھر کرسٹیز سے ضبط کیا گیا ہے ۔ امریکی امیگریشن و کسٹمس انفورسمنٹ ہوم لینڈ سکیوریٹی کے تحقیق کنندگان کے خصوصی ایجنٹس نے مین ہاٹن ضلع اٹارنی کے دفتر کے حکام کے ساتھ مل کر ان مجسموں کو کل ضبط کیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ مجسمے آٹھویں اور دسویں صدی عیسوی کے ہیں۔