ہندوستان کے پاس خود کو بہتر ثابت کرنے کا موقع: اسٹیو وا

سڈنی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں شکست دے کر سریز جیت کر دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندستان کے پاس خود کو بہتر ثابت کرنے کا ایک سنہری موقع ہے ۔وا نے 6 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے چار ٹسٹ میچوں کی طویل انتظار سریز کو لے کر کہاکہ میں اس سیریز کو ہندستان کے لئے ایک بڑے موقع کی طرح دیکھتا ہوں۔ ہندستان نے اس دورے کے لیے کافی تیاری کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک قریبی سریز ثابت ہوگی۔وا نے سال 2004 میں ہندستان کے خلاف آخری ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی تھی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ہندوستانی بلے بازوں کو لے کر کہا کہ وراٹ کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اس وقت ان کی شبیہ سچن تندولکر اور برائن لارا جیسی ہے ۔ وہ اس طرح کی بڑی سیریز کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ وہ آسٹریلیا کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے ۔ ان کے علاوہ بھی ہندستان کی ٹیم میں بہت سے اچھے بلے باز ہیں۔ ہندستان ایک آل راؤنڈ ٹیم ہے ۔ وا کے علاوہ دیگر آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی وراٹ کو عظیم بلے باز بتاتے ہوئے مانا کہ آئندہ سیریز میں مہمان ٹیم سب سے زیادہ ان پر انحصار کرے گی۔