دبئی ۔ 22اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کو ٹسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست دینے کے بعد پاکستان اب ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 24 اکتوبرکوشروع ہورہی ہے۔نیز اس سیریزمیں شکست یا فتح کا اثرراست ہندوستان پرپڑنے والا ہے۔ٹی20 رینکنگ میں اب پاکستان 132 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پرہے۔ ہندوستانی ٹیم 124 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 122 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہے۔ ٹی 20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تو ہندوستانی ٹیم کو ہوگا بڑا نقصان ہوگا ،اگرآسٹریلیا اس سیریزکو 0-3 سے جیت لیتا ہے تووہ 130 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبرپرپہنچ جائے گا۔ وہیں پاکستان 127 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورہندوستان 124 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرکھسک جائے گا لیکن اگرآسٹریلیا اس سیریزکو 1۔2 سے جیتتا ہے تووہ 126 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرآجائے گااورپاکستان 130 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پررہے گا۔ جبکہ 124 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستان تیسرے مقام پررہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہی صورتوں میں نقصان ہندوستانی ٹیم کا ہی ہوگا۔ ایسے میں اگرہندوستان کو دوسرے مقام پرفائز رہنا ہے تو پاکستان کوسیریز 1-2 یا 0-3 سے جیتنا ہوگا۔ 0-3 سے جیتنے پرپاکستان 136 پوائنٹ کے ساتھ پہلے، ہندوستان 124 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 118 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپرکھسک جائے گا۔ ہندوستان دوسری طرف 21 اکتوبرکو ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریزکا کامیاب آغاز کردیا ہے۔ ونڈے رینکنگ میں ٹیم اب 122 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 69 پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبرپرہے۔ اگرٹیم انڈیا ویسٹ انڈیو کو 0-5 سے یہ سیریز میں شکست دیتی ہے تو اس کے پوائنٹ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگا۔ مطلب یہ کہ 122 پوائنٹ سے بڑھ کر123 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس طرح اس سیریز میں جیت سے ٹیم کو رینکنگ کے حساب سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔