ممبئی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معمر ترین سابق ٹسٹ کھلاڑی مادھو منتری جو کہ بی سی سی آئی کیلئے آئی پی ایل کے عبوری صدر سنیل گواسکر کے ماموں ہیں، وہ آج 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مادھو نے شادی نہیں کی تھی تاہم وہ ہندوستان کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے 4 مقابلوں میں نمائندگی کی ہے۔ 1951ء میں ہندوستان نے ایک، 1952ء میں انگلینڈ میں دو مقابلے جبکہ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ 1954-55ء میں ڈھاکہ میں کھیلا اور اس وقت یہ مشرقی پاکستان کہلاتا تھا۔ 4 مقابلوں کے نمائندگی کے دوران مادھو نے 63 رنز اسکور کرنے کے علاوہ وکٹوں کے پیچھے 8 کیچس اور ایک اسٹمپنگ بھی کی ہے۔ ا ن کا بہترین مظاہرہ انگلینڈ کے خلاف 75 رنز کی پارٹنر شپ اور 39 رنز کا انفرادی اسکور ہے۔
دہلی کے خلاف ممبئی 15 رنز سے فاتح
ممبئی۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مائیکل ہسی کی تیز رفتار نصف سنچری (56) کی بدولت ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے نہ صرف 173 رنز اسکور کئے بلکہ اپنی حریف ٹیم دہلی ڈیر ڈیولس کو158 رنز تک محدود رکھا اور 15 رنز کی کامیابی کے ذریعہ پلے آف میں رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا لیکن اس کی رسائی اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب دن کے دوسرے مقابلہ میں راجستھان رائلس کو شکست ہو ۔ دہلی کیلئے عمران طاہر نے 37 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔