ہندوستان کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں تبدیلی

کنگسٹن۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بی سی سی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے رواں سال ویسٹ انڈیز کے دورے کا شیڈول تبدیل کردیا۔ ورلڈ کپ کے بعد جولائی میں شروع ہونے والا دورہ اب کچھ ہفتوں کے فرق سے شروع ہوگا جس کے میچوں کیلئے میدان اور تاریخوں کا تعین 13 مئی کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا تاکہ تمام اہم کھلاڑی سیریز کیلئے دستیاب ہو سکیں۔