ہندوستان کے خلاف 45 اننگز کے بعد سنچری پارٹنرشپ

پرتھ ۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرتھ ٹسٹ میں آسٹریلیا کے اوپنرس ارون فنچ اور مارکس ہیرس نے پہلی وکٹ کیلئے 112 رنوں کی شراکت داری کی اور اس طرح سے انہوں نے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات دی۔ ویسے پہلی وکٹ 112 کے اسکور پر ایرون فنچ کے طور پر گری لیکن انہوں نے آوٹ ہونے سے پہلے شاندار شراکت داری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ میں پہلا سیشن ضرور جتا دیا۔ ہیرس 70 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ نومبر 2016 میں راج کوٹ ٹسٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مخالف ٹیم کے دونوں اوپنروں نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کی ایک اننگز میں نصف سنچری بنائی ہے۔ یہ کارنامہ ہندوستان کے خلاف 53 اننگز کے بعد انجام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کسی بھی اوپنرسکے ذریعہ ہندوستان کے خلاف 45 اننگز کے بعد سنچری کی شراکت داری ہوئی ہے۔اس سے پہلے چینائی میں 2016 میں اوپنرس نے ہندوستان کے خلاف سنچری کی شراکت داری کی تھی۔