ہندوستان کے خلاف آسٹریلیائی ٹیم میں تجربات کا فیصلہ

سڈنی ۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا ئی ٹیم جو کہ رواں سہ رخی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اب وہ 26جنوری کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ایک غیر اہم مقابلہ میں تجربات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن کہا ہے کہ وہ پیر کو کھیلے جانے والے مقابلے کیلئے اپنے قطعی 11کھلاڑیوں میں تجربات کا ذہن بناچکے ہیں ۔ معطل شدہ کپتان جارج بیلی اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ۔ لہمن نے کہا ہے کہ اب چونکہ ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے لہذا وہ بیٹنگ شعبہ میں کھلاڑیوںکی صف بندی کے متعلق اہم تجربات کرنا چاہتے ہیں ۔ شین واٹسن کی واپسی اور اسٹیواسمتھ کے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہے ۔