حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : ماریشیس کے وزیر اعظم انیرود جگناتھ یہاں حیدرآباد میں خانگی ہاسپٹل میں گلاکوما اور کیٹریکٹ کی سرجری کروائے ہیں ۔ انیرود جگناتھ 84 برس کے ہیں ۔ حیدرآباد میں میکسی ویژن آئی ہاسپٹل پر 21 اور 23 کو موتیا بند نکالنے اور گلاکوما کے لیے سرجری کی گئی ۔ وزیر اعظم ماریشیس کی دونوں آنکھوں میں گلاکوما اور موتیا بند دونوں طرح سے مربوط تھے اور آپریشن دشوار تھا ۔ کاسوپرساد ریڈی ، چیف سرجن اور کو ۔ چیرمین میکسی ویژن آئی ہاسپٹلس نے جنہوں نے سرجریاں انجام دیں کہا کہ اس طرح میں بنیادی پروٹو ٹائپ ریسرچ کا کام کا ذمہ دار ہوں ، میں نے چار مختلف ٹیکنالوجیز کو استعمال کے ذریعہ کامیاب نتیجہ نکالا ہے ۔ وزیر اعظم کی دائیں آنکھ میں گلاکوما ایڈوانس مرحلہ میں تھا حالانکہ بائیں آنکھ میں معمولی تھا ۔ ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ایک ڈے کیر سرجری تھی اور وہ ہاسپٹل میں تقریبا دو گھنٹے رہے ۔ ریڈی نے کہا جگناتھ نے ہندوستان میں ماہرین طبی پروڈکٹس اور سرجیکل پروسیجر کو دیکھتے ہوئے ملک کے اچھے رتبہ کی بنا یہاں طبی علاج کروایا ہے ۔ مسٹر سندیپ بنرجی ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میکسی ویژن سوپر اسپیشالیٹی آئی ہاسپٹلس نے کہا مسٹر انیرود نے آنکھ کے علاج کے لیے میکسی ویژن آئی ہاسپٹل کا انتخاب کیا ہے ۔ میکسی ویژن ہندوستان میں سرکردہ آئی کیر سہولتیں رکھنے والے ہاسپٹلس میں ایک ہے ۔۔