نئی دہلی 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان 8 تا 9 فیصد شرح ترقی حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ عالمیانے کی دنیا سے استفادہ کرتے ہوئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جن کی میعاد کے دوران مسلسل تین سال تک 9 فیصد سے زیادہ شرح ترقی ریکارڈ کی گئی تھی، کہا کہ ان کے خیال میں حالانکہ کئی دیگر ابھرتی ہوئی معیشتیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں لیکن ہندوستان کو 6 تا 7 فیصد شرح ترقی سے آگے بڑھ کر 8 فیصد شرح ترقی حاصل کرنی چاہئے ۔ منموہن سنگھ فکی میں لکچر دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک عالمیانے سے استفادہ کرتے ہوئے تجارت میں شامل ہوسکتا ہے ۔