ہندوستان کی سبقت 400 رنز سے زیادہ ،مستحکم موقف

ناٹنگھم ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم نے لنچ کے وقفہ کے بعد مقابلہ میں مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز کی سبقت حاصل کرتے ہوئے اپنی کامیابی اور سیریز میں واپسی کا پورا سامان کرلیا ہے۔ تادم تحریر ویراٹ کوہلی 81 رنز اور اجنکیا راہنے 13 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور ہندوستان نے دوسری اننگز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کرتے ہوئے مقابلہ میں مجموعی سبقت 422 رنز کرلی ہے۔ آج آوٹ ہونے والے کھلاڑی چیٹیشور پجارا رہے جنہوں نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔