ہندوستان کی تائید کیلئے آسیان ممالک پر راجناتھ سنگھ کا زور

نئی دہلی ۔ /22 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج آسیان کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری میں ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تائید کریں ۔ وہ چوتھے ہند ۔ آسیان ایکسپو کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات ، علاقائی امن اور صیانت کا ماحول ، تجارت کے فروغ کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چوٹی کانفرنس اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردی کیلئے کسی بھی ملک کو استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے ۔