ہندوستان کیلئے بنگلہ دیش کے نئے سفیر سید معظم علی کا تقرر

ڈھاکہ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج تجربہ کار سفارت کار و سابق معتمد خارجہ سید معظم علی کو اپنا ہائی کمشنر برائے ہندوستان مقرر ہے۔ وہ عوامی لیگ کی گزشتہ میعاد میں 1996ء سے 2001ء کے دوران معتمد خارجہ رہ چکے ہیں۔ معظم علی قبل ازیں بنگلہ دیش کے سفیر برائے بھوٹان، ایران، فرانس بھی رہ چکے ہیں اور دیگر کئی ممالک میں دیگر عہدوں پر بھی فائز تھے۔ وہ 2001ء میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطحی عہدیدار کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔