کراچی۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ اگر ہندوستان ڈسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو ایسی صورت میں ہنگامی منصوبہ تیار کررہے ہیں۔انہوں نے لندن سے جیو سوپر چیانل کو بتایا کہ سیریز کے تعلق سے وہ پرامید ہیں ۔ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کے باوجود انہیں توقع ہے کہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز کھیلے گی جائے گی، لیکن ایسا نہ ہو تو پھر ہمیں ہنگامی منصوبہ تیار رکھنا ہوگا۔
کشور اینڈ سنس کی کامیابی
حیدرآباد۔ 2 اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے بموجب کشور اینڈ سنس نے گرین لینڈ کو شکست دے کر 5 پوائنٹس حاصل کرلئے۔ گرین لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 41 اوورس میں 130/10 رنز بنائے۔ اجمیر نے 41 رنز کے عوض 4 وکٹس لئے۔ جواب میں کشور اینڈ سنس کے ونئے کرانتی 44 ناٹ آؤٹ اور اتل ویاس 58 ناٹ آؤٹ کی بدولت 131/1 بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔