سڈنی ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا آئندہ ماہ ہندوستان کے خلاف چار ہاکی ٹسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ ہاکی آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیم وال نے کہا ہے کہ دونوںٹیموں کے درمیان ہاکی مقابلے ہمیشہ سنسنی خیز رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ اس سیریز کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیریز کو مستقل بنانے کیلئے ہماری ہاکی انڈیا حکام سے بات چیت جاری ہے۔ جلد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ پہلا ہاکی ٹسٹ چارنومبر، دوسرا میچ پانچ نومبر، تیسرا میچ آٹھ نومبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 9 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام مقابلے پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔