ہندوستان کیخلاف ٹسٹ،افغان کھلاڑی روزے میں ہونگے؟

کابل۔3جون(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے خلاف ٹونٹی20 سیریز اور ہندوستان کیخلاف واحد ٹسٹ کے پیش نظر سخت پریکٹس کے باوجود افغان کوچ فل سمنز کو کھلاڑیوں کے ماہ صیام میں روزے رکھنے پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل وقت تک روزہ رکھنا آسان نہیں اور کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے ساتھ وہ بھی اس عمل سے گزرے ہیں۔ ماضی میں بھی کھلاڑی روزہ رکھ کر میچ کھیل چکے ہیں لہٰذا انہیں رمضان المبارک میں ٹیم کے ٹسٹ میچ کھیلنے پر کوئی فکر نہیں ہے۔