سنچورین ۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے با وجود ہندوستان کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بولنگ شعبہ کا تجربہ دونوں ٹیموں کے درمیان بنیادی فرق ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے ویراٹ کوہلی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ جسپریت بمراہ اور بھوونیشور کمار بین الاقوامی کرکٹ میں کافی تجربہ رکھتے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کے پاس کرس مورس اور جونیئر ڈالا تھے اور ڈالا نے اس سیریز سے ہی اپنے کرئیر کا آغازکیا ہے۔ کوچ نے مزید کہا کہ کرس مورس نے کافی محنت کی ہے اور وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں۔