ہندوستان کو 445 رنز کا نشانہ

ساؤتھمپٹن 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان الیسٹر کُک اور جیو روٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 205/4 رنز پر ختم کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے ٹسٹ میں کامیابی کے لئے ریکارڈ 445 رنز کا نشانہ دیا ہے۔ قبل ازیں ہندوستان کو پہلی اننگز میں 330 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 239 رنز کی سبقت حاصل کی۔ ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 323/8 سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن وہ صرف 7 رنز کے اضافہ پر اپنی مابقی 2 وکٹیں گنوادیں۔ مہندر سنگھ دھونی جو کل اپنی انگلینڈ کے خلاف دسویں نصف سنچری مکمل کرلی تھی وہ آج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اینڈرسن نے 53 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلی اننگز میں ایک بڑی سبقت حاصل ہونے کے بعد انگلش بیٹسمنوں نے دوسری اننگز جارحانہ انداز میں شروع کی جیسا کہ کُک نے ایک سرے سے رنز بناتے ہوئے 114 گیندوں پر مشتمل اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 70 رنز 7 چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ جیو روٹ نے 41 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 56 رنزاسکور کئے۔ ہندوستان کے لئے جڈیجہ نے 52 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دیگر بولروں نے بھونیشور کمار ، پنکج سنگھ اور محمد سمیع کے علاوہ روہت شرما کے خلاف بھی زیادہ رنز بنائے گئے۔