ہندوستان کو 3گولڈ میڈل کی اُمید

کولکتہ ۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ میں رواں نشانہ بازی کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی مرد و خواتین نشانہ بازوں کے بہتر مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے اور ہندوستان کو 3گولڈ میڈل ملنے کے امکانات موجود ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے بموجب ہندوستان کے سرفہرست نشانہ باز ترون دیپ رائے ‘ جیانتا اور اے داس نے چینی ٹیم کو 5-4سے شکست دیتے ہوئے فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ علاوہ ازیں خاتون زمرہ کے مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم دیپیکا کماری ‘ بمبیلادیوی اور لکشمی رانی نے اپنی حریف جاجیا کی ٹیم کو 6-2سے شکست دی ہے۔ فائنلس میں مرد و خواتین کا مقابلہ میکسیکو کی ٹیموں سے ہوگا ۔ دیپیکا نے پہلے ہی انفرادی زمرہ کے مقابلوں میں دو برونز میڈلس حاصل کرلئے ہیں۔

افغانستان میں اسٹیڈیم کی تعمیر ہندوستان کی ایک ملین ڈالر کی امداد
نئی دہلی۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حکومت نے افغانستان کے شہرقندھار میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ایک ملین امریکی ڈالرس کے فنڈ کو منظوری دیدی ہے ۔ 2012ء میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو یہاں ایک اراضی عطیہ دی گئی تھی جس پر یہ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا ۔ ہندوستانی حکومت کے اسمال ڈیولپمنٹ پراجکٹ اسکیم کے تحت یہ فنڈ دیا جائے گا ۔