ویسٹ وینکوور۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وومنس ہاکی ٹیم کو میزبان کینیڈا کے خلاف وومنس ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ۔II میں 1-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ کینیڈا میں مقابلہ کے آغاز پر آٹھویں منٹ میں ہی اسٹیفن نورلینڈر کے گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی جس کے بعد 19 ویں منٹ میں اسی کھلاڑی نے دوسرا گول بھی بنایا۔ مقابلہ کے نصف مرحلہ تک کینیڈا کی سبقت 2-0 تھی لیکن تیسرے مرحلہ میں گرجیت کور نے پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے خسارے کے فرق کو کم کیا لیکن 49 ویں منٹ میں کارلی جانسن نے کینیڈا کے لیے تیسرا گول بناتے ہوئے مقابلہ کو 1-3 سے اپنی ٹیم کے حق میں کیا۔