ہندوستان کو کرغستان کے خلاف2-1 کی شکست

بشکک ۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جے جے لال پیکھوا کا تاخیر سے کیا گیا ہیڈر ہندستانی فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی ایشن کپ کوالیفائر کے آخری گروپ اے میچ میں کرغستان کے خلاف اس کی شکست سے بچا نہیں پایا اور ٹیم کو 2-1 کی شکست کے ساتھ مسلسل12 میچ جیتنے کا اپنا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکی۔ بشکک کے ڈولون اموزاکھوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کرغستان کو قریبی کامیابی ملی۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ جب ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں تب سنیل چھیتری کی کپتانی میں ہندستان نے صرف ایک گول کے فرق سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ ہندستان کے اس میچ میں شکست کے بعد اب 13 نشانات ہیں حالانکہ اس نے متحدہ عرب امارات میں سال 2019 میں ہوئے اے ایف سی ایشین کپ کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا ہے ۔میچ میں میزبان ٹیم کی شروعات اچھی رہی اور دوسرے ہی منٹ میں اس نے ہندستان کے کھلاڑیوں پر سبقت حاصل کرلی۔ کرغستان کے لئے جیملیانوخ اینٹن نے یہ گول کیا۔ وہیں دوسرا گول ٹیم کے لئے موجرزلویو مارلن نے 73 ویں منٹ میں بنایا اور اسکور2-0 کرکے مہمان ٹیم کو پوری طرح دباؤ میں ڈال دیا جبکہ ہندستانی کپتان گرپریت سنگھ سندھو دونوں ہی گول کا دفاع کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ۔

ہندستان 88و یں منٹ میں جے جے اپنے ہیڈر سے مقابلے میں لانے کی کوشش کی لیکن اتنی تاخیر سے کئے گئے ٹیم کے گول نے نتیجہ پر زیادہ اثر نہیں ڈالا۔ جے جے نے ہالی چرن نارزری کے پاس نے اس گول سے شکست کے فرق کو ضرور کم کیا۔پہلے ہاف میں ہندستان نے میزبان ٹیم کے ابتدائی گول کے بعد واپسی کے لئے کافی کوشش کی اور 18 ویں اور30 ویں منٹ میں بلونت سنگھ کی دونوں کوششیں آف سائیڈ رہیں۔ تیسویں منٹ میں بلونت نے کرغستان کے گول کیپر کو چھوتے ہوئے گول باکس میں پہنچنے کی پھر کوشش کی جسے آف سائیڈ دے دیا گیا۔جیری لالنرجوا کو پھر نارائن داس کی جگہ بلایا گیا جنہوں نے ہندوستان کے لئے پہلا شاٹ لگایا لیکن اسے پاویل نے بچالیا۔ میچ کے 61 ویں منٹ میں سیمونل ڈوگول کو بوجرس کی جگہ بلایا گیا وہیں گرپریت نے 67 ویں منٹ میں کرغستان کو اس کا دوسرا گول کرنے سے روکا۔جبکہ موراویز نے 73 ویں منٹ میں گھریلو شائقین کے سامنے اسکور 0-2 پہنچادیا۔ گول کے لئے جدوجہد کرنے والی ہندستانی ٹیم نے 82 ویں منٹ میں تیسری تبدیلی کرتے ہوئے بوجرس کی جگہ انرودھ تھاپا کو بلایا۔ اس کے چھ منٹ کے بعد جے جے نے نارزری کے کراس پر گول کردیا۔ لیکن یہ کوشش کافی دیرسے ثابت ہوئی اور ہندوستان 2-1 سے میچ گنوا بیٹھا۔