میر پور 18جون(سیاست نیوز) بنگلہ دیش نے آج پہلے ونڈے میں ہندستان کو 308 رنز کا نشانہ دیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اُتری بنگلہ دیشی ٹیم 49 اوور 4 گیند پر 307 رنز میں آل آؤٹ ہو گئی ۔اوپنر سومیا سرکار اور تمیم اقبال نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری بنائی۔ سرکار نے 40 گیند پر 54 رن بنانے کے بعد سریش رائنا کی بہترین فیلڈنگ کے باعث رن آؤٹ ہوگئے ۔ تمیم اقبال نے 62 گیند پر 60 رن بنائے ۔ تمیم کو ہندوستان کے سب سے کامیاب بولررہے روی چندرن اشون نے آؤٹ کیا۔ اشون نے 10 اوور میں 51 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار اور امیش یادو کو دو دو وکٹ ملے ۔ بھونیشور کمار نے 7 اوور میں 37 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ امیش یادو نے 8 اوورز میں 58 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ موہت شرما اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تین بیٹسمینوں تمیم اقبال ، سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے نصف سنچری بنائی ۔ قبل ازیں بنگلہ دیش کی سلامی بیٹسمینوںنے کھیل پر حاوی ہونے کی حکمت عملی اختیار کی تھی،جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی رہی۔اورہندوستانی ٹیم اس دوران پوری طرح بیک فٹ پر نظرآئی ،تاہم بارش کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک کھیل بر ی طرح متاثر رہااورپھر اسکے بعد اچانک کہانی بدلتی نظر آئی۔ در اصل ہندوستانی بولرس شروع سے ہی لائن اورلینتھ سے بولنگ کرنے میں ناکام رہے۔ ایسے میں سریش رائنا کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بھروسے پر کھرے اُترے۔انہوںنے دس اوور س میں صرف 40رنز دئے۔
اقبال اور سرکار نے بنگلہ دیش کو تیز رفتار شروعات فراہم اور پہلے 10 اوور میں ٹیم کے اسکور کو 100 رنز سے آگے پہنچا دیا۔لیکن اس تیز رفتار شروعات پر رائنا نے شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعہ بریک لگایا ۔ بارش بھی درمیان میں کچھ خلل انداز ہوئی اُس وقت بنگلہ دیش نے 154 رنز بنالئے