ہندوستان کو چمپینس ٹرافی میں آسٹریلیا کیخلاف شکست

بھوبنیشور۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چمپینس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی ناکامیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جیسا کہ اسے تیسرے مقام کیلئے کھیلے گئے مقابلے میں عالمی چمپین آسٹریلیا کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ تیسرے مقام کیلئے کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دی۔ مقابلے کے آغاز سے قبل آسٹریلیا اور ہندوستان کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرم بحث بھی دیکھی گئی تاہم میچ ریفری نے مداخلت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے درمیان ہورہی گرماگرم بحث کو رفع دفع کیا۔