دبئی۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی کی جانب سے آج جاری کردہ سالانہ تازہ ترین ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں ہندوستان نے دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ہندوستان نے 2014ء کی چمپئن ٹیم سری لنکا سے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جس نے بنگلہ دیش میں ہندوستان کو شکست دے کر ٹوئنٹی 20خطاب حاصل کیاہے ۔ دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہندوستان کو گذشتہ 12ماہ کے دوران ٹوئنٹی 20میں صرف ایک ناکامی برداشت کرنی پڑی اور وہ بھی بنگلہ دیش میں سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20کا خطابی مقابلہ ہے جب کہ سری لنکا کو چار مقابلوں میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ویسٹ انڈیز کو دو مقامات کے نقصان کے بعد ساتواں مقام حاصل ہواہے ۔
شعیب ملک اور کامران اکمل کو سنٹرل کنٹراکٹ نہ ملنے کا امکان
کراچی۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئرس کے نئے سینٹرل کنٹراکٹ کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے کنٹراکٹ میں شعیب ملک،کامران اکمل ، عمر امین کے نام شامل نہیں ہیں۔ جبکہ فواد عالم تین سال بعد سینٹرل کنٹرکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو اے زمرہ ملنے کا امکان ہے اورکھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں25سے30 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔