ہندوستان کو نیوزی لینڈ نے ہرایا

نئی دہلی ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ہاکی ٹیم نے چار ٹسٹ کی سیریز کی مایوس کن شروعات کی جب انھیں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ منعقدہ نیلسن میں 0-2 سے شکست ہوگئی۔ نک ہیگ (5 واں منٹ) اور جیئرڈ پانچیا (27) نے نیوزی لینڈ کیلئے گول بنائے جبکہ ہندوستانی کھاتہ خالی رہا۔
چائنا اوپن : راڈوانسکا کی جیت
بیجنگ ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خواتین کے میچ میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے جرمنی کی مونا بارتھیل کو شکست دی۔ چین میں جاری ٹورنمنٹ کے دلچسپ مقابلے میں اچھی مسابقت ہوئی۔ جرمن کھلاڑی نے پہلا سٹ جیتا، لیکن راڈوانسکا نے عمدہ واپسی کے ذریعے اگلے دو سٹ لگا تار جیت کر میچ میں فتح پائی ۔