دبئی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو موقع دستیاب ہیکہ وہ 9 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں تیسرا مقام حاصل کرلیں۔ فی الحال ہندوستانی ٹیم 102 نشانات کے ذریعہ چوتھے مقام پر فائز ہے جبکہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم 10 نشانات کے ذریعہ پانچویں مقام پر موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کا نتیجہ دونوں ہی ٹیموں کیلئے فائدہ اور نقصان کا نتیجہ ثابت ہوگی۔ ہندوستان کیلئے موقع ہیکہ وہ انگلینڈ کو شکست دیکر درجہ بندی میں پاکستان سے تیسرا مقام حاصل کرلے جبکہ انگلینڈ کم از کم دو ٹسٹ مقابلوں میں کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کرسکتی ہے۔