نئی دہلی۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کیلئے سب سے پہلا کامن ویلتھ گیمس میں سب سے پہلے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اور موجودہ قومی سلکٹر محمد علی قمر نے کہا ہے کہ ہندوستان کو باصلاحیت باکسروں کا بحران ہے جس کی اصل وجہ بین الاقوامی سطح پر اس کو معطل کرنا ہے ۔ جولائی ۔اگست میں منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمس میں خاتون باکسرس کے انتخاب کے ضمن میں موجود قمر نے کہا کہ ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن پر عائد پابندی ان کیلئے حیران کن ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کو اب بحران کی صورتحال کا سامنا ہے ۔
کلیانی اکیڈیمی کا ملیشیاء کے خلاف مقابلہ
نئی دہلی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کلیانی علاقہ سے تعلق رکھنے والی آل انڈیا فٹ بال ٹورنمنٹ کی انڈر 16 فٹ بال اکیڈیمی ایشیاء انڈر 16چمپئنس ٹرافی 2014ء کے دوسرے ایڈیشن کی مہم کا آغاز 17مئی کو ملیشیا کے خلاف کرے گی ۔ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم حاصل ہوگی جب کہ رنراپ کو 25ہزار امریکی ڈالرس کے علاوہ تیسرے اور چوتھے مقام کی ٹیم کو بالترتیب 10ہزار اور 5ہزار امریکی ڈالرس ملیں گے۔