شنگھائی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو چینی تائی پائی کے خلاف فائنل میں شکست کے بعد آرچری ورلڈ کپ میں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ مرد زمرے میں ہندوستانی نشانہ بازوں نے دو برونز میڈل حاصل کئے ۔ ہندوستانی ویمنس ٹیم جوکہ دیپیکا کماری، بمبیلا دیوی لائشرم اور لکشمی رانی مانجھی پر مشتمل تھی، ان کے مظاہرہ میں استقلال نہیں تھا جس کی وجہ سے یہاں یووان شن اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میں اسے 2-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ بعدازاں تیسرے مقام کی ہندوستانی مردوں کی ٹیم جوکہ آتانو داس جیئنتا تلوکدر منگل سنگھ چمپیا نے برطانوی ٹیم کو 6-0 سے شکست دے کر برونز میڈل حاصل کی۔ علاوہ ازیں دیپیکا اور اتانوداس پر مشتمل ہندوستانی مکسڈ ٹیم نے کوریائی حریف ٹیم کو 5-4 سے شکست دے کر ہندوستان کے لئے ایک اور برونز میڈل حاصل کیا۔