ہندوستان کو ایشیاء کپ باسکٹ بال میں ساتواںمقام

ممبئی ۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے پانچویں فیبا ایشیاء کپ باسکٹ بال ٹورنمنٹ میں سنگاپور کو 85-36سے شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے ۔ ہندوستان کو اپنے علاقہ میں 11واں اور عالمی درجہ بندی میں 61واں مقام حاصل ہے ۔ اس نے چین میں منعقدہ ٹورنمنٹ کے اس مقابلہ میں سنگاپور کیلئے ابتداء سے ہی مشکلات پیدا کی اور 10منٹ میں ہی 26-10کی کلیدی سبقت حاصل کرلی تھی ۔

انگلش بولروں کی غلطیوں کا
فائدہ اٹھایا : کمار
لندن ۔ 19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے اہم بولر بھونیشور کمار جنہوں نے لارڈس ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 82رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بولر بنے ہیں ‘ کہا کہ مقابلے کے ابتدائی دن انگلش بولروں نے جو غلطیاں کی تھی اُس کا میں نے فائدہ اٹھایا ۔

بال ٹمپرنگ پر فیلنڈر کو جرمانہ
گال۔19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنان فیلنڈر کو بال ٹمپرنگ کی پاداش میں مقابلے کی فیس کا 75فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کے بموجب پہلے ٹسٹ کے دوران فوٹیج میں ثابت ہوا کہ فیلنڈر بال کی ہئیت بگاڑنے کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔