گلاسگو۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے بہتر مظاہرہ کیا لیکن قومی ٹیم کو چمپیئنس چیلنج ون کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے خلاف0-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ یہاں کھیلے گئے مقابلے میں امریکہ کے لئے فیصلے کن گول مقابلے کے اختتامی لمحات میں ڈاسن نے بنایا۔ ڈاسن نے مقابلے کے 60 ویں میںپنالٹی کوگول میں تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کیلئے کامیابی کا گول بنایا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کپتان ریتو رانی نے مقابلہ کے دوران اختراعی حکمت عملی اختیار کی جو کہ متاثر کن ضرور رہی لیکن حریف ٹیم کے دفاعی دائرہ کو توڑنے میں ناکام رہی۔ دونوں ٹیموں نے مقابلہ کا آغاز شاندار طریقہ سے کیا لیکن پہلے نصف مرحلہ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ بناسکی۔
ای سی ڈی جی ٹیمیں کولکتہ روانہ
حیدرآباد ۔ 2 مئی (راست) کولکتہ میں 3 تا 8 مئی انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں شرکت کیلئے حیدرآباد سے ای سی ڈی جی کی سینئر اور جونیر ٹیمیں کولکتہ روانہ ہوچکی ہیں۔ سینئر ٹیم کی قیادت عبدالیوسف کررہے ہیں جبکہ جونیر ٹیم خواجہ ذہیب الدین کی قیادت میں ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ سوروگنگولی اکیڈیمی، ارون لال اکیڈیمی اور ای سی ڈی جی اکیڈیمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔