جکارتہ ۔ 17 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ایشین گیمس2018 ء کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جس میں ہندوستانی اتھلیٹس اور عہدیداروں کی جملہ تعداد 804 ہے اور ہمیشہ ہی ہندوستانی جتھہ تنازعہ کاشکار رہتا ہے ۔ ہندوستان نے 2014 ء ایشین گیمس میں اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گولڈ میڈلس کے ہمراہ مجموعی طورپر 57 میڈلس حاصل کئے تھے اور اُس وقت ہندوستانی جتھہ 572 اتھلیٹس پر مشتمل تھا ۔ اس مرتبہ ہندوستان کو بیڈمنٹن ، ہاکی اور ریسلنگ میں گولڈ میڈل کی قوی اُمید ہے جبکہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ اتھلیٹ مانو بھاکر نشانہ بازی میں توجہ کا مرکز ہیں۔ سائنا نہوال ، سریکانت کے علاوہ ریسلنگ میں بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگٹ سے سنہری کامیابی کی اُمید کی جارہی ہے جبکہ ہندوستانی ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کے ساتھ 2020ء ٹوکیو اولمپکس میں راست داخلے کیلئے کوشاں ہوگی ۔