ہندوستان کوایک درجہ کا نقصان

دبئی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے سالانہ  ٹونٹی20 کی درجہ بندی  جاری کر دی ہے جس میں ہندوستانی ٹیم نقصان کے بعد دوسرے سے چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے مقام  پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئی جو دراصل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں اس کی کامیابی ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کا پھل مل گیا۔ تازہ ترین سالانہ درجہ بندی  میں قومی ٹیم کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ۔ جبکہ  نیوزی لینڈ کے 2 نشانات کم ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ پہلے مقام پر بدستور موجود ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 121 نشانات کیساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔