ہندوستان کا نمبر ایک مقام خطرہ میں

دبئی۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) گھریلوں میدانوں سے باہر نکلتے ہی ہندوستان کی ٹسٹ درجہ بندی میں پہلا مقام داؤ پر لگ گیا ہے۔کل شروع ہونے والی تین ٹسٹ کی سیریزمیں اگرجنوبی افریقی ٹیم کلین سوئپ کرے تو پھر دونوں ٹیموں کے نشانات 118 ہوجائیں گے تاہم افریقہ اعشاریائی نشانات کی برتری سے پہلا مقام اپنے نام کرلیں گے۔کسی بھی فرق سے سیریزمیں کامیابی ہندوستان کا پہلا مقام برقرار رکھے گی۔ آسٹریلیا پہلے ہی ایشز سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرکے درجہ بندی میں خود کو تیسرے مقام کا اہل ثابت کرچکا ہے۔ انگلینڈ کو اپنی موجودہ چوتھے مقام کو مستحکم کرنے کیلیے لازمی طور پر سڈنی ٹسٹ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں وہ پانچویں نمبر پرچلا جائے گا۔ واضح رہے ہندوستان کو اپنا پہلا مقام بچانا انتہائی مشکل ہوگا کیونکہ جنوبی افریقہ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ بھی کرنا ہے۔