ساور۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور افغانستان کی سینئر ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا مقابلہ بلا شبہ ٹائی ہوا لیکن ہندستان کی انڈر19 ٹیم نے افغانستان کو 51 رنز سے شکست دے ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ہندستان نے گروپ اے کے آخری میچ میں45.3 اوور میں221 رنز بنائے اور افغانستان کو45.4 اوور میں 170 رن پر نمٹا دیا۔ افغانستان کی ٹیم نے اس ناکامی کے باوجود گروپ میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں ہندستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے جمعرات کو اور سری لنکا کا مقابلہ افغانستان سے جمعہ کو ہوگا۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ہندستان نے مقابلے میں کافی خراب شروعات کی اور صرف 14 رنز تک انوج راوت (0)، کپتان پون شاہ(12) اورنیھل وڈھیرا(0) کے وکٹ گنوا دیئے ۔ ہندستان کی اننگز کو سنبھالنے کا کام کیا اوپنر یشسوي جیسوال نے کیا جنہوں نے93 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جیسوال نے پربھوسمرن سنگھ (17) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 62 رن اور ایش بدوني (65) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 80 رن جوڑے ۔ بدوني نے66 گیندوں کی اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔