رانچی ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ویراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت ہندوستان نے پانچواں اور آخری ونڈے میچ 3 وکٹ سے جیت لیا اور سری لنکا کے خلاف سیریز 5-0 سے وائیٹ واش مکمل کرلی ۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان اینجلو میتھو س کے ناٹ آؤٹ 139 رن کی بدولت 286/8 کا اسکور کھڑا کیا ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے کوہلی کے 126 گیندوں میں 139 رنز کی بدولت کامیابی کا نشانہ اس وقت پورا کرلیا جب کہ 8 گیندیں ابھی باقی تھیں ۔ ہندوستان نے ابتداء ہی سے مستحکم کھیل جاری رکھا اور رائیڈو 59 نے کوہلی کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کی رفاقت میں 136 رنز بنائے ۔ رائیڈو رن آؤٹ ہوئے اس کے بعد ہندوستان نے 81 رنز کے عوض 5 وکٹس گنوائے، لیکن کوہلی کیریز پر جمے رہے اور مینڈیس کی گیند پر ایک چھکا اور چوکا لگاتے ہوئے میچ کو ٹیم کے حق میں کردیا