افغانستان سے پریکٹس مقابلہ کھیلے : بی سی سی آئی
کابل ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا دورہ کرنے والی تمام بین الاقوامی ٹیمیں افغانستان کے خلاف ایک پریکٹس مقابلہ کھیلے تاکہ جنگ زدہ ملک کو بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ بی سی سی آئی کے کارگذار سکریٹری امیت چودھری جوکہ کابل میں ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے افغانستان 14 تا 18 جون بنگلور میں ہندوستان کے خلاف اپنی تاریخ کا پہلا ٹسٹ کھیلے گا۔